|
آلات |
سائیلیباس صفحہ کا متن درست نظر نہ آنے کی صورت میں اس صفحہ کو موزیلا فائرفاکس
سائیلیب ایک سافٹ وئیر پیکج ہے، جو کہ ریاضی، سائنس، اور انجنیرنگ کے میدانوں میں کمپوٹنگ کے لیے لازم و ملزوم کا درجہ رکھتا ہے۔ یہ آزاد مصدر ہے، اور خاص و عام کیلئے وقف، یعنی بغیر قیمت یا اجرت کے دستیاب ہے۔ عام پروگرامنگ زبانوں کے برعکس اس میں "کھلے ڈُلے" ا نداز میں کمپوٹنگ کی جاتی ہے۔ اسے کے علاوہ اس میں ایک سکرپٹنگ زبان میں پروگرام بھی لکھے جا سکتے ہیں۔ ڈیٹا کو پلاٹ کر کے مختلف روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ طاقتور ٹول باکس پہلے سے موجود ہیں جن کی مدد سے مختلف میدانوں کے مسائل بآسانی حل کیے جا سکتے ہیں۔ قارئین کو سائیلیب کا ذائقہ دینے کیلئے ہم اس میں کمپوٹنگ کے ابتدائی گُر بتاتے ہیں۔ سائیلیب میں متغیر کو پہلے سے متعین کرنا ضروری نہیں ہوتا، اور نہ ہی اس کی قسم بتانا ہوتا ہے۔ مثلاً --> a = 2 * %pi a= 6.28318 --> a = a + 10; --> a a = 16.28318 اگر سطر کے بعد --> C = [ 0 11 -2 1 ; 1 12 -3 0 ; -1 10 3 7 ] ; --> C اس میٹرکس کو دو نکتہ اوزار --> C = [0 11 -2 1 .. --> 1 12 -3 0 .. --> -1 10 3 7 ] ; عام طور پر ریاضی میں میٹرکس کی قطاروں اور ستونوں کا شمار صفر (0) سے شروع کرتے ہیں، مگر سائیلیب میں یہ شمار ایک (1) سے شروع ہوتا ہے۔ میٹرکس کے کسی جُز کو اس کے قطار اور ستون کے زریعہ مخاطب کیا جا سکتا ہے، جیسے: --> C(2,3) ans = -3. --> C(2,3)=100 C = میٹرکس کا سائیز دیکھنے کیلئے یوں کرتے ہیں (یہاں میٹرکس C کا سائیز --> size(C) ans = 3. 4. --> length(C) ans = 12. میٹرکس کی لمبائی --> find(C==100) ans = 8. --> find(C==1) ans = 2. 10. کولن --> 1:7 ans= اس لیے میٹرکس C کے دوسرے ستون کو -->// دوسرے ستون کو مخاطب --> C(:,2) ans = میٹرکس کا رخ بدلنے کو transpose کہتے ہیں، یعنی ستونوں اور قطاروں کا باہمی تبادلہ۔ اس کے لیے --> B = [1:3; 4:6] B = سائیلیب کی سکرپٹنگ زبان میں آسانی سے پروگرام لکھا جا سکتا ہے۔ مثلاً اگر ہمیں ایک سے لے کر دس تک نمبروں کا مربع لے کر ان سب کو جمع کرنا ہے تو یوں سکرپٹ لکھا جا سکتا ہے: --> v = [1:10] ; --> s = 0 ; --> for k=1:10 --> s = s + v(k) * v(k) ; --> end --> s s = 385 یہ سکرپٹ عام پروگرامنگ زبانوں کی طرح ہے۔ مگر میٹرکس کی زبان میں اس کے زیادہ آسان طریقے ہیں، جو سائیلیب میں فوقیت پاتے ہیں۔ دیکھو: --> v=[1:10] ; --> v2 = v .^ 2 ; v2 = اوپر مربع کے اوزار --> v=[1:10] ; --> v ans = عام طور پر کسی بھی اوزار سے پہلے ڈاٹ ڈالنے کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ میٹرکس کے ہر عنصر پر علیحدہ علیحدہ عمل کیا جائے۔ مثلاً، نیچے پہلی ضرب میٹرکس کے ہر عنصر کی اپنے ہم منصب عنصر سے ضرب ہے۔ جبکہ دوسری صورت " میٹرکس ضرب" ہے:
سائیلیب اعداد کو مختلط (کمپلکس) تصور کرتی ہے۔ مختلط نمبر یوں لکھتے ہیں: --> x = 7 + 5 * %i x = 7 + 5.i --> sqrt(-64) ans = 8.i اب ہم ایک سائین (sine) لہر کا ایک وقفہ بناتے ہیں، اور اس کو پلاٹ کرتے ہیں۔ اس کے بعد اس لہر کا "جزر اوسط مربع" نکالتے ہیں: --> t=[0: .001: 1] ; --> x = sin(2 * %pi .* t) ; --> plot(t, x) ; --> sqrt( x * x' / length(x) ) ans = 0.7067535 مفید کلیہ کو فنکشن کی صورت لکھا جا سکتا ہے، جسے بعد میں بآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً مستطیل منشور (rectangular prism) کی چھ سطحوں کا رقبہ یوں تعریف کیا جا سکتا ہے: --> function y=surfaceArea(a,b,c) --> y=2*(a*b+a*c+b*c); --> endfunction اور اسے ایسے استعمال کیا جا سکتا ہے (مستطیل منشور جسی کی لمبائ، چوڑائ، اور گہرائ، 3، 4، اور 5 ہے کی تمام سطحوں کا رقبہ 94 ہو گا): --> S=surfaceArea(3, 4, 5) --> S = --> 94. کسی موضوع پر مدد درکار ہو تو --> help مدد کا براؤزر کھل جائے گا۔ [ترمیم] اور دیکھو[ترمیم] بیرونی ربط |
|||||||||||