|
|
|
تبادلۂ خیال منصوبہ:دیوان عام[ترمیم] وثق[ترمیم] صفحہ اول کے اقوال اور تصویرقرآن و سنت کی روشنی میں امت اسلامیہ کی بیداری اسلامی امۃ کی سب سے بڑی مصیبت بعض مسلمانوں کا بعض مسلمانوں کو کافر قراردینا یا ان کی تکفیر ہے یہ مصیبت فرقوں میں اختلافات اور نظریات کے الگ ہونے اور اسلام کے مفاہیم کا غلط معنی کرنے نیز بے جا تعصب کی بنا پر وجود میں آئی ہے ۔ اس مضمون میں قرآنی آیات و احادیث اور علماء کے نظریات سے استفادہ کرکے ثابت کیا گيا ہے کہ مسلمان کی تکفیر جائز نہیں ہے اور مسلمانوں کو اپنے تمام تر ذرایع استعمال کرکے اسلامی ثقافت کو رائج کرنے میں کہ جس میں دوسروں کے احترام پر تاکید کی گئي ہے اور اتحاد قائم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ہجرت نبوی کے پانچویں سال میں جنگ خندق پیش آئی اسے جنگ احزاب بھی کہتے ہیں اس جنگ میں مسلمانوں نے کفار کا مقابلہ کرنے کے لۓ سلمان فارسی کی تجویز پر خندق کھودی تھی یہ خندق اسلام و کفر کے درمیان حائل تھی(1 )،کیا آج ہم کفر کی فوج اور اس کے آلہ کاروں کا مقابلہ کرنے کے لۓ خندق کھود سکتے ہیں؟ سورۃ احزاب کے آغاز میں دینی ،اجتماعی ،سیاسی ،اور اخلاقی لحاظ سے دوگانگی یا دو رخی رویے کی نفی کی گئي ہے ارشاد ہوتا ہے ما جعل اللہ لرجل من قلبین فی جوفہ خدا نے کسی آدمی کے سینے میں دو دل پیدا نہیں کۓ یعنی خدا نے انسان کو بیک وقت دو طرح سے سوچنے کی صلاحیت نہیں دی ہے تاکہ وہ دوگانگی کا شکار ہوجاے اس سورہ میں مسلمان کو ایک پاک باز آلایشوں سے پاک اور عہد و پیمان پر باقی رہنے والا انسان قراردیا گیا ہے جس کا دین و ایمان مشکلات میں مزید مستحکم ہوجاتاہے ہمیں اس سورہ میں رسول اسلام صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ بہت سی قرآنی آیات اور احادیث میں انسان کو رحمت ،وحدت اور اسلامی و انسانی اخوت ،انصاف ،اور حصول علم کی طرف دعوت دی گئی ہے ان امور کو اسلامی معاشرے کی تعمیر کے لۓ ضروری قراردیا گیا ہے۔ اسلام کی ان اعلی و ارفع تعلیمات کے باوجود اسلامی ملکوں میں جھل غربت اور بیماری کا منحوس مثلث دیکھنے کو ملتا ہے اسی طرح سے مسلم ملکوں میں ظلم ،عدم مساوات ،طبقاتی فاصلے ،اور اسلامی اور انسانی ذمہ داریوں کی طرف سے لاپرواہی دیکھی جاسکتی ہے جس کی وجھ سے ان ملکوں میں اکثریت کی زندگی درھم برھم ہوکر رہ گئی ہے۔ [ترمیم] انگریزی ویکیپیڈیا پر
--Urdutext 01:09, 13 فروری 2008 (UTC)
محب علوی صاحب ! آپ نے جو سوچا ہے یہ ایک بہت ہی احسن قدم ہے ـ آپ کے لکہے کی ابتدائی اشکال کیا بہی ہوں آپ ضرور لکہیں ـ کہ اسی طرح قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے ـ 10:25, 13 فروری 2008 (UTC)~~
میں اس سائٹ کا سب سےنیا صارف ہوں۔ مجھے اردو ٹائپنگ کے بارے میں اپنی رائے دیں۔ یعنی کس طرح تیز لکھائی ہو سکتی ہے؟ --Naveedazhar 07:42, 14 فروری 2008 (UTC)
تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے اور آپ دیکھ رہے ہوں گے کہ میں بھولا کبھی بھی نہیں وکیپیڈیا کو اور نہ انشاللہ بھولوں گا کبھی۔ میں اس کوشش میں ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس طرف راغب کر سکوں اور اس کے لیے میں زبانی اور تحریری کوششیں کر رہا ہوں۔ میں خود بھی صاحب بلاگ ہوں اور میری ایک بلاگنگ خدمتگار نظام بھی چلانے کی سعی حاصل میں مبتلا ہوں اس کے لیے اردو ٹیک کے نام سے ایک فورم بھی بنا رکھا ہے جہاں انشاللہ وکیپیڈیا کا ایک زمرہ بنا کر مستقل تشہیر جاری رکھوں گا اور ہر نئے آنے والے صارف کو اس کا تعارف کرواتا رہوں گا۔ اس کے علاوہ جتنے اردو فورم ہیں تمام پر وکیپیڈیا کے فوائد بیان کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔ فہد صاحب کو بھی کئی بار مشورہ دے چکا ہوں کہ اپنے بلاگ پر وکپیڈیا کی تشہیر ضرور کیا کریں اور کوئی نہ کوئی خبر لگاتے رہا کریں۔ آپ لوگ بھی مجھے چند تجاویز اور دلچسپ خبریں وکیپیڈیا کے حوالے سے دیتے رہیں تو انشاللہ اسے میں نیٹ پر بہت سے فورم اور بلاگران کے توسط سے بہت سے اردو کے چاہنے والوں تک پہنچاتا رہوں گا۔ چند دن قبل اپنے ایک دوست نظامی کے ساتھ مل کر ہم نے آزاد مصدر انگریزی سے اردو لغت تیار کی ہے اور ایک اور ساتھی نے اس میں اتنے الفاظ کو جمع کر دیا ہے کہ بلاشبہ وہ اس وقت کمپیوٹر پر سب سے بڑی لغت ہے انشاللہ اس پر بھی کچھ لکھوں گا جلد ہی۔ بلاگنگ پر بھی لکھنے کے لیے کئی مضامین ہیں مرے ذہن میں مگر عدم فرصت کی نظر ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیٹا وئیر ہاؤسنگ پر ایک مقالہ لکھ رہا ہوں جو جلد پیش خدمت ہوگا۔ اس کے علاوہ اگر آپ لوگ فرمائشی پروگرام رکھیں تو وہ بھی پورا کرنے کی کوشش کروں گا ؛)۔ اردو ٹائپنگ کے لیے بھی کچھ کرنا پڑے گا جلد ہی ، نوید صاحب ایک مجرب نسخہ تو یہ ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ لکھیں تو جلد ہی تیز لکھائی ممکن ہو جائے گی یا اردو میں چیٹ کیا کریں تو ایک ہفتہ میں خاطر خواہ رفتار پا لیں گے۔ --محب علوی 08:01, 14 فروری 2008 (UTC) [ترمیم] وکیپیڈیا تلاشمہربانی محب صاحب۔ آپ سب سے یہ سوال کہ کوئی صارف کس طرح اردو مضامین تلاش کر سکتا ہے جبکہ وہ اردو ٹائپ نہیں کر سکتا۔ کیا تلاش TextBox کے نیچے ایک Popup window نہیں ہونا چاہئے جس میں صارف mouse کے ذریعے ٹائپ کر سکے؟ --نوید اظہر 16:51, 14 فروری 2008 (UTC)
اس صفحہ کو آپ اپنے شمارندہ پر بھی محفوظ کر سکتے ہیں اور وہاں سے web browser میں کھول سکتے ہیں File کے طور پر۔ ثاقب صاحب آئیں گے تو اس طرح کا صفحہ وکیپیڈیا پر بھی بنا دیں گے۔ --Urdutext 05:18, 16 فروری 2008 (UTC)
[ترمیم] وکی پیڈیا صارفیں کی تعدادمجھےاردو وکیپیڈیا میں آئے ہوئے ایک ہفتہ ہوا ہے میں یہ آپ لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے اردو وکیپیڈیا کے بارے میں 7 روز قبل معلوم بھی نہیں تھا۔ موجودہ صارفیں کو ایسا کرنا چاہئے کہ ایک Advertisement بنائیں۔ مختصراَ یہاں کا تعارف دیں ، مقاصد اور فوائد بتائیں اور یہاں آنے کی دعوت دیں۔ اور یہاں بلاکر مدد کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے بعد اسے مختلف ذرائع سے "circulate" کریں۔ اور ہاں لیکن میری تجویز "وکیپیڈیا تلاش" پر ضرور کام کرلیں۔ کیوں کہ جو بھی صارف پہلی دفعہ آئے گا اسکے پاس "Urdu keyboard layout" نہیں ہوگا۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ --نوید اظہر 02:36, 17 فروری 2008 (UTC)
irfan from pakistan ترميم سئ كيا مراد هئ [ترمیم] Mailing Listخاور صاحب اور فہد صاحب نے مجھے سے درخواست کی تھی کہ اس وکی میں رابطے کی کمی ہے، اکثر لوگ بنا بتاۓ غائب ہو جاتے ہیں۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے میلنگ لسٹ بنائی گئی ہے۔ تمام صارفین سے درخواست ہے کہ اس کا حصہ بنیں، (منتظین کے لیے لازم ہے) اس کے استعمال کا طریقہ آسان ہے۔ ایک دفعہ جب آپ رکنیت حاصل کر لیتے ہیں تو آپ اپنے inbox سے wikiur-l@lists.wikimedia.org پر میل ارسال کرسکتیں ہیں جو میلنگ لسٹ کے تمام صارفین موصول کرسکیں گے۔ امید ہے کہ کسی کو کوئی مسلہ نہیں ہوگآ، مسلہ کی صورت میں۔۔۔ میں حاضر۔ شب بخیر ۔۔۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 18:18, 19 فروری 2008 (UTC) [ترمیم] اردو نقشہ جاتایک مرتبہ پھر اردو میں نقشہ جات بنانے کے لیے کچھ وقت لگانے کاسوچا ہے، اس مرتبہ مزید خوبصورت اور تفصیلی نقشے تیار کرنے کے ساتھ ساتھ جغرافیائی نقشے ترتیب دینے کا بھی منصوبہ ہے۔ اس سلسلے میں آزمائشی بنیادوں پر (صرف تبادلۂ خیال کے لیے) ایک نقشہ یہاں پیش کیا ہے۔ تمام وکی ساتھی اس پر تنقیدی نگاہ ڈال کر مزید بہتری کے لیے تجاویز دے سکتے ہیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
[ترمیم] آئیوری کوسٹمحترمین السلام علیکم آئیوری کوسٹ (جیسا ابھی لکھا جا رہا ہے) نے اپنا نام 1985ء میں تبدیل کر کے کوت داوواغ (Côte d'Ivoire) رکھ لیا تھا اور اب اسے انگریزی میں بھی ایسے ہی لکھا جاتا ہے (انگریزی وکی)۔ نام فرانسیسی میں ہے جس کا درست تلفظ کوت داوواغ ہے۔ لیکن ابھی تک ہم انگریزوں کی پوجا کی روایات برقرار رکھتے ہوئے اسے آئیوری کوسٹ لکھتے ہیں جو غلط العوام ہے۔ بعض لوگ بی بی سی وغیرہ کا حوالہ دیتے ہیں جہاں آئیوری کوسٹ لکھا جاتا ہے تو عرض ہے کہ بی بی سی کی فرانسیسی ربط میں درست نام لکھا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی انگریزی ربط میں بھی درست نام (Côte d'Ivoire) لکھا جاتا ہے۔ مشورہ یہ درکار ہے کہ اس نام کو کیوں نہ درست طریقہ سے لکھا جائے (انگریزوں کی نقالی نہ کہ جائے) کیونکہ اردو میں درست نام اختیار کرنا ممکن ہے۔ خود اس ملک نے سفارتی حلقوں میں اپنا پرانا نام استعمال کرنے پر احتجاج کیا ہے۔ براہ کرم اس سلسلے میں مشورہ سے نوازیں۔--سید سلمان رضوی 13:08, 24 فروری 2008 (UTC)
[ترمیم] مناسب اردو مترادفاتسلمان کوشش تو کر رہا ہوں مگر مناسب اردو مترادفات اگر مضمون کو سمجھنے میں مشکل پیدا کر رہے ہوں تو انہیں استعمال کرنے سے گریز کرتا ہوں خاص طور پر جب اردو مترادف بہت ہی اجنبی اور غیر مانوس ہو۔ اس کے علاوہ بہت دفعہ اردو مترادف سوجھتا بھی نہیں ہے جس کے لیے میں آپ لوگوں کی مدد کا طالب ہوں کہ جو لفظ آپ دیکھیں کہ مناسب اردو مترادف سے بدلا جا سکتا ہے اسے بلا جھجک بدل دیں ساتھ میں انگریزی لفظ بطور حوالہ چھوڑ کر۔ میں کوشش کر رہا ہوں کہ ایک سائنسی لغت کی بنیاد بھی رکھ سکوں تاکہ ان مسائل سے جان چھوٹ جائے اور نئے آنیوالوں کو ایک معیاری اور باضابطہ اصطلاحات کی فہرست مل سکے اس کے لیے بھی آپ لوگوں کا تعاون درکار ہے۔ میرے پاس تو میرا ربط ٹھیک کام کر رہا ہے آپ پھر سے دیکھیں ذرا اور میں دستخط کے لیے ن (Signature with time stamp) والا بٹن ہی استعمال کرتا ہوں اگر اس کے استعمال میں کوئی انجانی غلطی کر رہا ہوں تو مجھے مطلع کر دیں کیونکہ میں ابھی وکیپیڈیا سیکھنے کے مراحل میں ہوں۔ آپ بس میرے مضامین پر رائے دیتے رہیں اور اسے وکیپیڈیا کے مطابق سنوارتے رہیں۔ اس کے علاوہ یہ بتائیں کہ کمپیوٹر سائنس سے تعلق رکھنے والے اور کون لوگ ہیں یہاں تاکہ ان سے بھی اس پر گفت و شنید ہوتی رہے۔ --محب علوی 08:26, 27 فروری 2008 (UTC) محب صاحب، اس سلسلہ میں یہاں WP:ہدایت نامہ برائے اصطلاحات نظر ڈال لیں۔ اس کے علاوہ صفحہ اول پر آپ کو computer glossary کا ربط ملے گا۔--Urdutext 11:38, 27 فروری 2008 (UTC) مجھے جو وکی کی میل آئی ہے اس میں لکھی ہوئی تحریر میں سارے سوالیہ نشان ہی ہیں لگتا ہے بھیجتے وقت کسی کی یونیکوڈ سیٹننگ فعال نہیں تھی۔ --محب علوی 18:44, 28 فروری 2008 (UTC)
محب صاحب! یہ مسائل صرف آپ اور میرے ساتھ نہیں بلکہ دنیا بھر میں اردو بولنے والے (یا بولنے کے خواہشمند افراد) مترادف الفاظ کے گھن چکر میں پھنسے نظر آتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اصطلاحات سازی کے کام پر شروع سے کوئی توجہ نہ دی گئی اور ذمہ دار ادارے تو تیسری دنیا کے سرکاری اداروں کی طرح جیسا اور جس طرح کام کرتے ہیں اس کا آپ کو بخوبی اندازہ ہے۔ اس لیے وہ تمام الفاظ جنہیں ہم الٹ پھیر کر ان سے اصطلاحات بنا سکتے ہیں، صورتحال یہ ہے کہ اچھے خاصے اردو کا درد رکھنے والے افراد بھی انہیں اجنبی و غیر مانوس سمجھتے ہیں اور اس لیے ان کا ان الفاظ سے برتاؤ اجنبیوں والا ہی ہوتا ہے۔ یہ صرف آپ کا اور میرا المیہ نہیں بلکہ تمام اردو کا درد رکھنے والوں کا المیہ ہے۔ اس کے باوجود صرف اس بنیاد پر اردو کی ترویج کے کام کو نہیں روکا جا سکتا کہ متبادل الفاظ و اصطلاحات موجود نہیں بلکہ کم از کم جیسا ہے جہاں ہے کہ بنیاد پر ہی کام کو جاری رکھا جائے۔ پھر اس میں آہستہ آہستہ بہتری لائی جا سکتی ہے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ [ترمیم] سوالIs there any possibility to live chat at this site or on-line help available, Pls advise. Wassalam
سیف اللہ اس میں تمام غیر انگریزی حروف کی جگہ ؟ ؟ ؟ نشان نظر آ رہا ہے۔ عنوان تھا Wikiur-l Digest, Vol 1, Issue 1 --محب علوی 16:54, 29 فروری 2008 (UTC) [ترمیم] معاونت کے صفحاتمیرے خیال میں اب اردو وکیپیڈیا اس مرحلے پر آ گیا ہے کہ مضامین کے علاوہ معاونت کے صفحات کو بھی بہتر بنایا جائے اور ایسے مضامین کو بہتر بنایا جائے جن میں معلومات بہت کم ہیں۔ تاکہ 10 ہزار کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد اردو وکیپیڈیا نامکمل مضامین سے پاک اور ایک مکمل معیاری انسائیکلوپیڈیا بنے اور اس کے لیے ابھی سے کام کرنا ضروری ہے۔ پہلے مرحلے میں معاونت کے صفحات کو مکمل طور پر کارآمد بنانے اور غیر ضروری صفحات کو حذف کرنے کا کام کرنا چاہیے۔ اس حوالے سے دیگر احباب اپنی رائے کا اظہار کریں اور ان تمام صفحات کی نشاندہی بھی کریں جن کو لکھنے کی ضرورت ہے یا جنہیں حذف کر دینا چاہیے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
کمپیوٹر کی زبانوں پر دوسرا مضمون لکھا ہے جس کے لیے انتخاب کیا ہے پرل کا ۔ امید ہے دوست اس پر نظر کرم کرکے مفید تجاویز سے نوازیں گے اور غلطیوں کی اصلاح کر دیں گے۔ اس سے پہلے اسی قسم کی کوشش پی ایچ پی پر بھی کی ہے اور اگلا شکار shell programming ہے اگر اللہ نے توفیق دی۔ چند اصلاحات کی اردو بھی درکار ہے ترجمہ شدہ interpreted خود کار انتظام نظام automating system administration تحریری عملیات text processing نجی متغیر private variables مفعول (objects) module
[ترمیم] اردو نقشہ جات ایک بار پھرایک مرتبہ پھر اردو نقشہ جات کی تیاری کا کام شروع کیا ہے اور اس میں مزید بہتری لانے کی کوششیں کر رہا ہوں۔ آبنائے ہرمز کے مضمون میں ایک نیا نقشہ شامل کیا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں اور غلطیوں سے آگاہ کریں۔ شکریہ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ http://www.urduword.com/ I think this link should in main page to understand urdu to English and English to urdu word easily. If you think it is useful, pls add in main page. Wassalam [ترمیم] IRCاردو وکیپیڈیا کے لیے آئ آر سی چینل بنا دیا گیا ہے، جس کا نام ہے۔ استعمال کا طریقہ یہ ہے:
مذید مدد یہاں دیکھیں: آپ میں سے جو لوگ منتظمی میں شامل ہونا چاہیں وہ اپنا پتہ مجھے بتا دیں تاکہ ان کو ALTERNATE اور ACCESS میں شامل کر دوں۔ یاد رہے کہ طویل غیر حاضری سے nickname اور channel دونوں فوت ہو جاتے ہیں۔ --Urdutext 01:11, 8 مارچ 2008 (UTC) آسانی کے لیے قدم یہ ہیں:
/server freenode
/msg nickserv register password یہاں password آپ کا چنا ہؤا پاسورڈ ہے۔
/msg nickserv identify password
/join #fffff1dia-ur
--Urdutext 19:19, 8 مارچ 2008 (UTC) جن لوگوں نے freenode پر کھاتہ نہیں بنایا, یہ خیال رکھیں کہ ان کا وکیپیڈیا والا صارف نام کوئ بھی حاصل کر سکتا ہے۔ دوسرا غیرحاضری کے باعث کھاتہ بند بھی کر دیا جاتا ہے۔ جن لوگوں نے کھاتہ بنایا ہے وہ cloak کے لیے درخواست دے سکتے ہیں [1] (شرائط وہیں لکھی ہیں)۔ --Urdutext 23:50, 11 مارچ 2008 (UTC) [ترمیم] مختلف ممالک کے سرکاری ناممیں آج کل کچھ مواد اکٹھا کر رہا ہوں جس کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ میرا ارادہ یہ ہے کہ تمام تسلیم شدہ ممالک (جو 193 ہیں)کا خانہ معلومات مکمل کروں۔ اس سلسلے میں بعض ممالک کے سرکاری ناموں (عمومی نام تو وہی ہیں جو ہم عام طور پر استعمال کرتے ہیں) کے اردو ترجمہ میں کچھ مسئلہ ہے۔ وہ یہ کہ ہم democratic repulic کا ترجمہ جمہوری جمہوریہ کر سکتے ہیں؟؟ جیسے ہم socialist republic کا ترجمہ اشتراکی جمہوریہ کرتے ہیں۔ یہ مسئلہ کئی ممالک کے سرکاری ناموں میں آتا ہے۔ میرے خیال میں جمہوری جمہوریہ کہنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ جمہوریہ republic کے معنی میں آتا ہے جو اشتراکی (socialist) بھی ہو سکتا ہے اور جمہوری (democratic) بھی۔ آپ سب کا کیا خیال ہے۔ --سید سلمان رضوی 22:18, 8 مارچ 2008 (UTC) عوامی جمهوریه کا لفظ کہیں پڑها تھا مجھے تو جمهوری جمهیریه که نسبت عوامی جمهوریه موزوں لگتا ہے 23:36, 8 مارچ 2008 (UTC)خاورkhawar
، میں نے تو جمہوریہ کانگو اور عوامی جمہوریہ کانگو کر دیا تھا۔ آج تک میری نظر سے نہیں گذرا کہ کسی اردو اخبار یا جریدے نے اس طرح کی کوئی کوشش کی ہو اگر آپ جمہوری جمہوریہ یا بشری جمہوریہ میں سے کسی ایک پر متفق ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ [ترمیم] Betawiki: better support for your language in MediaWikiDear community. I am writing to you to promote a special wiki called Betawiki. This wiki facilitates the localisation (l10n) of the MediaWiki interface. You may have changed many messages here to use your language in the interface, but if you would log in to for example the Japanese language Wiktionary, you would not be able to use the interface as well translated as here. In fact, of 1,736 messages in the core of MediaWiki, 26.74% of the messages have been translated. Betawiki also supports the translation of messages for 126 extensions, with 2,174 messages. Many of them are used in WMF projects and they are vital for understanding the wiki. Currently 4.98% of the WMF extension messages have been translated. Translators for over 100 languages contribute their work to MediaWiki this way every month. If you wish to contribute to better support of your language in MediaWiki, as well as for many MediaWiki extensions, please visit Betawiki, create an account and request translator privileges. You can see the current status of localisation of your language on MediaWiki.org and do not forget to get in touch with others that may already be working on your language on Betawiki. If you have any further questions, please let me know on my talk page on Betawiki. We will try and assist you as much as possible, for example by importing all messages from a local wiki for you to start with, if you so desire. You can also find us on the Freenode IRC network in the channel #f1f2f5iki-i18n where we will be happy to help you get started. Thank you very much for your attention and I do hope to see some of you on Betawiki soon! Thanks, GerardM@Betawiki
[ترمیم] ممالک سے متعلق مضامینمحترمین السلام علیکم آج کئی دنوں کی محنت کے بعد تمام تسلیم شدہ ممالک (193) اور فلسطین و کوسووہ کے خانہ معلومات کو مکمل کردیا ہے۔ 125 سے زائد ممالک کے خانے سرے سے نہیں بنے ہوئے تھے۔ جن ممالک کے خانے بنے ہوئے تھے ان میں بھی معلومات کو ہر ممکن حد تک جدید کر دیا ہے مثلاً معاشی متغیرات 2007ء کے ہیں۔ یہ کام اس لیے ممکن ہو سکا کیونکہ میں نے پہلےEXCEL میں تمام معلومات کو اکٹھا کر کے ترتیب دی اور سانچہ بھی وہیں بنایا اور وہیں سے کاپی پیسٹ کیا ہے۔ اب آپ سے گذارش ہے کہ ان مضامین کے لیے کچھ وقت نکالیں کیونکہ بیشر مضامین میں خانہ معلومات کے علاوہ کچھ نہیں۔ یہ میرے خیال میں نمائندہ مضامین ہیں کیونکہ عموماً وکیپیڈیا کا دیکھنے والا انہیں ضرور دیکھتا ہے۔ میری خواہش یہ ہے کہ دس ہزار مضامین کا ہدف جلد حاصل ہو مگر مضامین میں کچھ معلومات ضرور ہوں۔ ان میں سے کافی مضامین نامکمل ہیں اس لیے انہیں مکمل کرنا بہتر ہے۔--سید سلمان رضوی 21:38, 19 مارچ 2008 (UTC)
BetaWiki پر بھی آپ لوگوں نے غور و فکر کیا ہے کیا؟ میرا خیال ہے اس پر دھیان دینے کی اشد ضرورت ہے ۔ --محب علوی 13:13, 20 مارچ 2008 (UTC)
میں تو اپنے بے تکلفانہ انداز میں مخاطب ہوا تھا سمر قندی صاحب مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہاں پر افواج اردو بھی کام کر رہی ہیں یا حفظ مراتب نامی شے کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔ آپ کا عمومی رویہ دوسروں کی حوصلہ شکنی کا ہوتا جبکہ ضرورت برعکس کی ہے۔ اگر میرے جگانے پر آپ کو اچھا نہیں لگا تو آپ شوق سے سوتے رہیں شاید آپ نے منزل چند مضامین کو ہی سمجھ لیا ہے تو آپ کی مرضی۔ گنتی کے چند لوگ ہی قوموں کے معمار ہوا کرتے ہیں نہ کہ ایک جم غفیر۔ اب کافی عرصہ سے کام کافی سست پڑا ہوا ہے ویسے اگر آپ اردو وکیپیڈیا سے باہر نکل کر دیکھیں تو آپ کو محسوس ہوگا کہ اردو کے لیے گنتی کے چند لوگوں نے کیسے کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں اگر آپ اسے ہی غنیمت جانتے رہے تو پھر ہو چکی اردو کی خدمت اور ترویج۔ بیٹا وکی میڈیا وکی میں مقامی زبانوں کی بہتر سپورٹ کا سافٹ وئیر ہے جس کے لیے اگر اردو وکیپیڈیا کی ٹیم کام نہیں کرے گی تو کوئی بحر اوقیانوس سے آ کر تو کرنے سے رہا۔ صرف ایک شخص عبدالرحمن مکی کا کام آپ کی پوری وکیپیڈیا کی ٹیم سے بیس گنا زیادہ ہے۔ فائر فاکس ، لینکس کے متعدد اطلاقیے اور ان گنت دوسرے اطلاقیوں کو اردوا چکے ہیں موصوف اور لینکس پر شاندار مضامین بھی لکھ چکے ہیں۔ پی ایچ پی بی بی دوئم اور سوئم ، ایس ایم ایف ، ورڈ پریس کا اردو ترجمہ ایک ایک شخص کا ہی مرہون منت ہے۔ اس کے علاوہ انگریزی سے اردو لغت بھی چند لوگوں کی کاوش سے سامنے آ چکی ہے۔ اور بھی بہت سی مثالیں ہیں مگر اگر آپ سمجھنا چاہیں تو یہ کافی ہیں۔ --محب علوی 07:08, 27 مارچ 2008 (UTC) [ترمیم] اردو وکی پیڈیا کے آمروں سے گزارشمیں محب علوی کی اوپر بیان کی گئی تحریر کی تائید کرتا ہوں ۔ میں نے پیچ ایچ پی بی بی دوئم اور سوئم، ایس ایم ایف اور ورڈپریس کے اردو تھیمز پر کام کیا ۔ انگریزی وکی پیڈیا میں چند مضامین ڈالے ، اردو وکی پیڈیا پر کام کرنے کا شوق چڑھا تو یہاں ایک دو مضامین لکھے ، ایک کا تو حلیہ ہی بگاڑ دیا گیا ۔ میں نے "جملہ" نام کا صفحہ بنا کر اس پر چند سطور لکھی تھیں ، ارادہ تھا کہ بعد میں اس میں مزید اضافہ کروں گا ۔ مگر ایک دو دِن بعد جب یہاں آیا تو وہ صفحہ ختم کر دیا گیا تھا اور اس کی بجائے ایک اور صفحہ "جوملہ" کے نام سے بنا کر اس میں میری تحریر ڈالی گئی تھی اور اس تحریر میں پتہ نہیں کون سی زبان کے الفاظ شامل کر دیے گئے تھے ۔ میں کم از کم "برمجہ" کا مطلب سمجھنے سے قاصر ہوں ، نہ جانے کس سیارے سے لغت اٹھا کر یہاں کے "جرنیل" ایڈیٹر مضامین لکھتے ہیں ۔ ایڈیٹر صاحب بتائیے کہ اگر جملہ کو انگریز لوگ Joomla لکھیں تو کیا پھر ہمیں اسے جوملہ لکھنا چاہیے؟ اس طرح کے تجربات کے بعد میں اردو وکی پیڈیا سے بالکل توبہ کر گیا ۔ جہاں آپ کے مضامین کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جائے ، الف کو بے کر دیا جائے ، فارسی اور عربی کا مربہ ترجمے میں استعمال کیا جائے ، کم از کم میں تو ایسی جگہ پر کام کرنے پر راضی نہیں ہوں ۔ محب علوی اور کئی اور لوگ محض انہی آمرانہ اقدامات کی وجہ سے اردو وکی پیڈیا سے رخ موڑ گئے ۔ میں نہیں جانتا کہ اردو وکی پیڈیا کی نظامت کے کیا اصول وضع کیے گئے ہیں ، نہ ہی میں یہ جانتا ہوں کہ یہ لوگ اردو سے محبت کرنے والے ہیں یا اس کے دشمن ہیں ۔ جس طریق پر یہ اس ویب سائیٹ کو چلا رہے ہیں ، اسے دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ لوگوں کے دلوں میں اردو کے لیے خوف اور نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ میں جانتا ہوں کہ یہ تحریر بہت جارحانہ ہو گئی ہے ، مگر اس کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں ہے ۔ اگر آپ لوگ واقعی اردو کے فائدے کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اپنی پالیسی تبدیل کیجیے ، ورنہ آپ کی داستان تک نہ ہوگی داستانوں میں ۔ میں آپ کو کتنے ہی نام گنوا سکتا ہوں جنہوں نے انفرادی سطح پر اردو کے لیے جو کام کیا ہے ، وہ آپ کی ان کوششوں سے کہیں بڑھ کر ہے ، مکی ، راہبر ، اردو ویب والے ، میں ، شاکر عزیز ، الف نظامی اور کتنے ہی لوگ محدود وسائل ہونے کے باوجود اردو پر کام کر رہے ہیں ۔ امید ہے کہ یہ تحریر حذف نہیں کی جائے گی اور میری گزارشات پر غور کیا جائے گا ۔ تزک نگار ۔ مورخہ 9 جولائی 2008 [ترمیم] طویل غیر حاضریقرآن پروجیکٹ پر کام کو مکمل کرنے کے لیے طویل عرصہ غیر حاضر رہا۔ اس سلسلے میں اطلاع نہ کرنے پر معذرت خواہ ہوں۔ اب صرف تین اختتامی سورتوں کا کام رہتا ہے انشاء اللہ ایک دو روز میں یہ عظیم تر منصوبہ اپنی تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
[ترمیم] وکی کتباس وقت وکی کتب پر کوئی sysop نہیں۔ میں نے درخواست دی ہے wikibooks:ur:وکی کتب:Administrators۔ براہ کرم اس کے لیے ووٹ ڈالیں۔ ثاقب صاحب کے نام پر بھی رائے شماری ہوئی تھی لیکن کوئ عمل نہیں ہؤا۔ اس کے بعد stewards سے درخواست کرونگا۔ اگر میں غلطی پر ہوں اور آپ میں سے کوئی وہاں sysop ہے، تو بتائیں۔ --Urdutext 23:54, 17 اپريل 2008 (UTC) [ترمیم] اُردووکی پیڈیاکے ٹھیکیدارمعززقارئین و منتظمین ِ اُردو وکی پیڈیا!
میں بہت مجبورہوکر آج دیوان ِ عام میں اپنا مقدمہ تمام قارئین و منتظمین ِ اُردووکی پیڈیاکی خدمت میں پیش کررہاہوںکیونکہ اُردووکی پیڈیاپر اب تک کا میراتجربہ نہایت برا رہاہے اورمیں یہ سوچنے پر مجبور ہوگیا ہوںکہ اُردو وکی پیڈیاپر چند کم ظرف و تنگ ذہن لوگوںکی اجارہ داری ہے جوکہ اس وکی پیڈیاکو اپنے محدودذہنی استعداد،مذہبی عقائد اوررجحان کے مطابق چلاناچاہتے ہیں ۔یہ لوگ اپنے مخصوص عقائد کے علاوہ کسی اورچیز کو برداشت کرنے کے ظرف سے عاری ہیںاوراس چیز کا نقصان براہ ِ راست اُردووکی پیڈیاکو اُٹھاناپڑرہاہے۔ یہی وجہ ہے کہ اُردو ووکی پیڈیاکے شروع ہوئے سات سال ہوگئے ہیں لیکن اب تک بہت ہی کم لوگ اُردووکی پیڈیاکی جانب راغب ہوئے ہیں کیونکہ اُنہیں یقیناً اسی طرح کے مسابقات سے واسطہ پڑاہوگا۔اب فیصلہ آپ لوگوںکو کرناہے کہ وکی پیڈیاکو وکی پیڈیاکے مزاج کے مطابق چلایاجائے یا چند نام نہادجو اس وکی پیڈیاکے ساتھ امربیل کی طرح چمٹے ہوئے ہیں ،اُن کی مخصوص طبقاتی سوچ کے مطابق اس وکی پیڈیاکو لے کر چلاجائے۔میں نے نہایت محنت سے ایک مضمون انگریزی وکی پیڈیاسے ترجمہ کرنے کے بعد اُردو وکی پیڈیامیں شامل کیا۔واضح رہے کہ یہ مضمون تقریباً بارہ مختلف زبانوںمیں وکی پیڈیاپر موجودہے،لیکن چند نام نہاد مطلق العنان جوکہ وکی پیڈیاکو اپنی جاگیر سمجھے بیٹھے ہیں وہ انہیں یہ مضمون کسی طرح پر اُردو وکی پیڈیاپر گوارہ نہیں۔ جیسے ہی میں نے یہ مضمون مکمل کیا،اس پر نوشتہ ءحذف شدگی لگادیاگیا،بہرحال بات چیت وافہام وتفہیم سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ہنوز چند لوگوںکی ہٹ دھرمی وکی پیڈیاکے قوائد و ضوابط پر غالب نظر آتی ہے۔ دیوان ِ عام میں اپنامدعابیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہاںکو ئی منصف مزاج وکی پیڈیاکادردرکھنے والا بھی ہے؟جوکہ میری مدد کرسکے۔--اسپریچولسٹ 08:02, 28 اپريل 2008 (UTC) [ترمیم] ریاضریاض والے مضمون نے عرصے سے ناک میں دم کر رکھا ہے؛ اسکو حذف کرنے سے فائدہ اس لیۓ نہیں ہوگا کہ پھر کوئی اور سر گھوما آجاۓ گا ایک نیا افسانہ لے کر۔ میں نے اسکو کچھ بہتر کر کہ محفوظ کیا ہے، لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ میں اسکو رکھنے کے حق میں ہوں؛ میں جتنا کر سکتا تھا کر دیا اس سے زیادہ میں اپنا وقت اس میں برباد نہیں کرنا چاہتا؛ آپ ساتھی اب جو فیصلہ مناسب سمجھیں کر لیجیۓ، مضمون رکھیں یا حذف کریں ، میں اس معاملے سے الگ ہوتا ہوں۔ سمرقندی [ترمیم] کیا یہی آزاد دائرۃ المعارف ہے؟جیساکہ میں پہلے بھی کہہ چکاہوں کہ موصوف سمرقندی وساتھی اُردووکی پیڈیاکواپنے ذاتی رجحانات و عقائد کے مطابق چلاناچاہتے ہیں اوراس کا ثبوت ان کی اس مضمون میں حالیہ تبدیلیاںہیں ، جن سے صاف پتہ چلتاہے کہ جیسے کسی نے نہایت بے رحمی سے ایک بہترین مضمون کا خون کردیا۔ستم بالائے ستم یہ کہ من مانی تبدیلیاںکرنے کے بعد مضمون کو محفوظ کردیاگیا؟ نہایت غور طلب بات ہے کہ کیایہ دائرۃ المعارف واقعی آزاد ہے؟ کیا واقعی اس کا مقصد غیر جانبدارانہ اندازمیں معلومات کی فراہمی ہے؟ ہم دلیلوںسے کریں بات تو رَد ہوتی ہے یہ اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین کو دئیے گئے اختیارات کاناجائز استعمال ہے جوکہ سراسر ظلم کے مترادف ہے۔ میں اس ظلم کے خلاف اعلان ِ جہاد کرتاہوں۔ --اسپریچولسٹ 09:30, 2 مئی 2008 (UTC)
کیا مندرجہ بالا الفاظ سے کہیں اس چیز کی غمازی ہوتی ہے کہ لکھنے والا ایک منتظم ہے؟ کیا وکی پیڈیاپر کوئی بھی من گھڑت باتیں کسی بھی مضمون میں شامل کرسکتاہے ؟کیا وکی پیڈیاایک ڈسٹ بن کی مانند ہے ،جس میں کوئی بھی ، کچھ بھی لاکر رکھ سکتاہے؟ بحیثیت منتظم ان صاحب کو ایسی غیر ذمہ دارانہ و غیر دانشمندانہ باتوںسے احتراز کرناچاہیئے۔ پھر جب اس مضمون میں سمرقندی نے من مانی تبدیلیاں کردیں تب بھی موصوف اُردو ٹیکسٹ صاحب نے اس پر مشکوک کا سانچہ لگادیا، جس سے صاف پتہ چلتاہے کہ جانبداری کس کی مشکوک ہے ۔مضمون کی یا منتظم کی !
کیا وکی پیڈیا کے منتظمین کا یہی عمل ہے کہ وہ محض اس بنا ءپر کہ کوئی مضمون اُن کی طبقاتی سوچ کی خلاف ورزی کرتاہوتو اُس کو فوراً حذف کردیں ۔بھائی اگر ایسی وکی پیڈیاچلانی ہے تو اپنی کوئی الگ ویب سائٹ بناؤ اوراس پر جو مرضی آئے کرتے رہو۔کم ا ز کم وکی پیڈیاکے نام پر تو دھبہ مت لگاؤ۔ اگر اپنی ذمہ داریوں کو دیانت داری سے انجام نہیں دے سکتے تو چھوڑ دوایسی ذمہ داری کو ۔اگر دیانت داری اور منصف مزاجی تمہارے خمیر میں نہیں ہے تو کیوں وکی پیڈیاکے دامن کو داغدارکررہے ہو؟
اس وقت وکی پیڈیاکے بارہ منتظمین ہے ۔میرا مطالبہ ہے کہ اس مضمون کو اس کی اصل صورت میں لایاجائے اور منتظمین کی اس طرح کی جانبدارانہ روش کی سرزنش کی جائے ۔ اسی سے وکی پیڈیاصحیح معنوں میں ایک آزاد دائرۃ المعارف بن سکے گی وگرنہ یہ وکی پیڈیامحض ایک طبقاتی سوچ کی نمائندہ بن کر رہ جائیگی ۔--Urdu-Writer 07:00, 3 مئی 2008 (UTC)
یقین جانیئے ، آپ کے جوابات سے دل کو تشفی ہوئی کہ کوئی تو ہے اُردو وکی پیڈیاپر جوکہ منصف مزاج ہے۔آپ اگر اس مضمون کو ملاحظہ کریںتو آپ یقیناً یہ جان جائیںگے کہ یہ انگریزی وکی پیڈیا سے اخذکیا گیا مضمون ہے۔ سلمان صاحب ،آپ بھی منتظم ہیں ،آپ خود ایک دفعہ اس مضمون کے تاریخچہ کا جائزہ لیں اور مجھے بتائیں کہ کیا خاور،سمرقندی اوراُردو ٹیکسٹ جانبداری کے مرتکب ہیں کہ نہیں؟ مجھے اُمید ہے کہ بحیثیت منتظم ، آپ اپنی ذمہ داریوںکا احساس کرتے ہوئے ،ضرور میری مدد فرمائینگے۔ --اسپریچولسٹ 06:19, 4 مئی 2008 (UTC)
[ترمیم] لینکس فونٹفائرفاکس 3.0 نے اپنے فونٹ چننے کے الخوارزم تبدیل کیے ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اب "نفیس ویب نسخ" فونٹ فائرفاکس/لینکس پر کام کرنے لگا ہے۔ فائرفاکس اب سٹائل شیٹ میں تجویز کردہ فونٹ کو مانتا ہے جس کے نتیجے میں دائیں ستوں میں کچھ الفاظ ٹوٹے ہوئے نظر آتے ہیں، کیونکہ سٹائل شیٹ میں فونٹ صرف ونڈوز کے حوالے سے چنے گئے تھے۔ اس لیے آنے والے دنوں میں سٹائل شیٹ سے کچھ تجربات کیے جائنگے، جس سے آپ کے صبر کا امتحان پیش آ سکتا ہے۔ --Urdutext 13:12, 17 مئی 2008 (UTC) [ترمیم] نئے صارفین کے لئے “خوش آمدید کا پیغام“
[ترمیم] معاونت کے صفحاتاردو وکیپیڈيا سے انٹرنیٹ کے اردو حلقہ جات کے شکوے ہمیشہ بہت زیادہ رہے ہیں،کبھی مشکل اردو کے بہانے بنائےجاتے ہیں تو کبھی وکی کی مشکل فارمیٹنگ کا عذر تراشا جاتا ہے بالکل اسی طریق پر یہاں کام کرنے کی دعوت جن افراد کو دی جاتی ہے وہ کہتے ہیں کہ یہاں معاونت کے لیے صفحات ترتیب سے نہیں دیے گئے یا کچھ اس امر سے سرے سے انکار کر دیتے ہیں کہ وکیپیڈيا پر کام کے لیے امدادی صفحات بھی موجود ہیں۔ لیکن اس کے باوجود اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ اردو وکیپیڈیا پر معاونت کے صفحات کی کمی بھی ہے اور جو لکھے گئے وہ بھی وکی کے پیشہ ورانہ انداز میں نہیں لکھے گئے جبکہ معاونت کے مرکزی صفحات پر ان کے ربط بھی نہيں دیے گئے اس لیے ان تک باآسانی پہنچنے میں نئے صارف کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میں پہلے بھی ان خیالات کا اظہار کر چکا ہوں کہ اب وکیپیڈیا مضامین کے اعتبار سے اس پوزیشن پر ہے کہ مضامین کے ساتھ ساتھ معاونت کے صفحات کو بہتر سے بہتر بنانے کی جانب توجہ دی جا سکتی ہے لیکن اپنی کوتاہی اور نااہلی کے باعث میں کافی عرصہ خود وکیپیڈيا کا ساتھ نہ دے سکا۔ لیکن اب میرا ارادہ معاونت کے صفحات کو ازسرنو ترتیب دینے اور ضروری نئے صفحات کو تحریر کرنے کا ہے۔ اس سلسلے میں وکی ساتھیوں سے میری گزارش یہ ہے کہ معاونت کے جتنے صفحات بھی یہاں بکھرے پڑے ہیں، ان کے روابط یہاں دیوان عام پر یا میرے تبادلۂ خیال کے صفحے پر پیش کردیں، میں ان کو ترتیب وار انداز میں معاونت کے جدید صفحات کا حصہ بنا دوں گا۔ دعا کریں کہ یہ کام جلد از جلد کر سکوں۔ منتظر فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
[ترمیم] اردو املاء پڑتالگراسلام و علیکم میں نے FireFox کے لیے اردو SpellChecker تیار کیا ہے۔ یہ SpellChecker ادارہ تحقیقات اردو کی ویب سائٹ پر دی گئی اردو الفاظ کی فہرست استعمال کرتا ہے۔ آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اسے اپنے کمپیوٹر پر ٹیسٹ کریں اور اگر کچھ خامیاں نظر آئیں تو مجھے بتائیں۔ آپ حضرات کی نظر ثانی کے بعد میں اسے FireFox کی ویب سائٹ پر ڈال دوں گا تاکہ تمام لوگ آسانی سے اسے انسٹال کر سکیں۔ انسٹالیشن فائل CodePlex سے ڈاونلوڈ کی جا سکتی ہے: http://www.codeplex.com/UrduDictionary/Release/ProjectReleases.aspx?ReleaseId=14957 کاشف عقیل 18:03, 2 جولائی 2008 (UTC)
ALT /FILE / Open کر کے urdudictionary.xpi ملف چنیں اور تنصیب کی اجازت دیں۔ پڑتال کے استعمال کے لیے معاونت:متصفح جال میں املاء کی پڑتال دیکھو۔
|