|
آلاتدیگر زبانیں
|
ایف-16
F-16 ہر قسم کے جنگی کام انجام دینے والا طیارہ ہے۔ اسے امریکہ کی ایک کمپنی جنرل ڈائینامکس نے بنایا ہے۔ یہ دوسرے طیاروں سے بہت ہلکا ہے اور مشن کو ان سے زیادہ بہتر طریقے سے انجام دے سکتا ہے۔ اس کی بہتر کار کردگی کی وجہ سے یہ 24 ممالک میں استعمال ہو رہا ہے۔ اسے 1976ء میں بنانا شروع کیا گیا اور اسکے بعد اس طرح کے 4426 طیارے بن چکے ہیں۔ اسکا سرکاری نام Fighting Falcon ہے۔ F-16 کو ہوائی لڑائی میں بہت اہمیت حاصل ہے۔
[ترمیم] بناوٹ کی خصوصیاتF-16 ایک پائلٹ کی گنجائش رکھنے والا طیارہ ہے۔ اس کے اسلحہ میں ایک عدد ایم-61 مشین گن ہے جو کہ اس کے بائیں پر میں نصب ہے۔ اسکے علاوہ یہ اے آئی ایم-9 سائیڈونڈر میزائل اور اے آئی ایم-120 ایمریم میزائل سے بھی لیس کیا جا سکتا ہے۔ اسکے علاوہ F-16 مختلف بم، راکٹ اور ہوا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ F-16 میں پہلی بار Fly-By-Wire سسٹم اور مختلف اقسام کے بہت اعلی ریڈار بھی نصب ہیں۔ [ترمیم] پائلٹ کی سہولیاتاسکے پائلٹ کا کاکپٹ بہت اونچا ہوتا ہے۔ F-16 میں کنٹرول سٹک پائلٹ کے بائیں جانب ہوتی ہے۔ اسکے علاوہ پائلٹ کے سامنے ایک سکرین (HUD) لگی ہوتی ہے جو کہ طیارے کی رفتار، اونچائی، دشمن کے طیاروں سے دوری اور طیارہ کے اسلحے کی تعداد بتاتی ہے۔ [ترمیم] جنگ میں شمولیتان طیاروں کی بہترین صلاحیت کی وجہ سے انھیں کئی بار جنگ کے دوران استعمال بھی کیا گیا ہے۔ F-16 کو سب سے زیادہ مشرق وسطی میں استعمال کیا گیا ہے۔
[ترمیم] F-16 استعمال کرنے والے ممالک
|
||||||||||||||||||||